ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پرپہنچ گئی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.67 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی ہفتہ وارمجموعی شرح 15.21 فیصد ہوگئی جبکہ کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر اوسط 20 روپے 9 پیسے فی کلو، چینی اوسط 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کا سلنڈر 77 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں گھی کی فی کلو قیمت 10 روپے 21 پیسے بڑھی، انڈے 3 روپے 60 پیسے فی درجن اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس