سائبرکرائم

مالکان کو بلیک میل کرنیوالے گھریلو ملازمین کا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے مالکان کو بلیک میل کرنے والے گروہ کو ایف آئی اے سائبرکرائم نے گرفتار کرلیا، گینگ کی خواتین گھر کے مالک کیساتھ غیراخلاقی ویڈیوز بناتیں اور وہ ویڈیوز اپنے سرغنہ کو بھیج دیتیں، اور پھر سرغنہ ان ویڈیوز کے ذریعے متعلقہ شخص کو بلیک میل کرتا۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے سرغنہ سمیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے بتایا کہ وہ کئی افراد سے لاکھوں روپے لے چکے ہیں، بعض لوگوں سے پلاٹ کا بھی مطالبہ کیا، اس کام کے لئے خواتین کو دیہی علاقوں سے لایا جاتا تھا۔ ملزمان چھ سال سے یہ کام کررہے ہیں، اور اب تک متعدد لوگوں کو بلیک میل کرچکے ہیں، ملزمان ایک بوڑھے شخص سے 20 لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے