بہرہ مندتنگی

بہرہ مندتنگی کوسائیکل پرپارلیمنٹ جانا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک(پشاور) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر ایوان بالا کے رکن نے انوکھا احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ وہ سائیکل پر پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ پہنچے تاہم جس اندازمیں بہرہ مندتنگی پارلیمنٹ پہنچے اس پرسوشل میڈیاصارفین سخت تنقید کررہے ہیں۔ صارفین کاکہناہے کہ سائیکل پنکچر تھی جوصاف واضح نظرآرہی تھی اور بہرہ مند تنگی سائیکل چلابھی نہیں سکتے تھے ،دوافرادنے انہیں سہارہ دے کرساتھ لے جانے کی کوشش کی جوڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں، مہنگائی کے خلاف احتجاج کیلئے پارلیمنٹ کے ارکان کوسنجیدہ رویہ اختیارکرناچاہئے ۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی