ملزم گرفتار

20 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی کراچی سرفراز نواز شیخ کے مطابق ملزم حسین شاہ کی گرفتاری جمعہ کی دوپہر عمل میں آئی ہے ۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ وہی مرکزی ملزم ہے جو کیش وین لے کر فرار ہوگیا تھا، ملزم کیش وین کی حفاظت پر مامور سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے فوری طور پر رقم برآمد نہیں ہو سکی تاہم اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش
مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

خیال رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی وین سے 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں پشاور سے بھی کچھ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔