آٹا مہنگا

پشاور، آٹے کی بوری میں مزید 600 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک(پشور) آٹے کی80کلو بوری کی قیمت میں 600روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کیا گیا جس کے بعد 80کلو کی بوری کی قیمت 5 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار 500روپے تک پہنچ گئی۔ 85کلو آٹے کی بوری 7ہزار 200روپے تک پہنچ گئی ہے 85کلو آٹے کی بوری 6 ہزار 800روپے میں فروخت ہو رہی تھی جبکہ 20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 150روپے تک اضافہ ہو گیا ہے اشرف روڈ ، رامپورہ ، یوسف آباد ، گورنمنٹ کالج چوک ، شیخ آباد ، یکہ توت ، فقیر آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات میں واقعہ آٹا ڈیلرز اور بڑے بڑے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ چینی ، آٹا ، پٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہے۔ آٹا ، چینی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے بعد عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی