ووٹرز

پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد کی تفصیلات جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد بارہ کروڑ بارہ لاکھ ہوگئی۔ پاکستان کے 12 کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار970 شہری انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمشین نے پہلی مرتبہ عمر کے تناسب سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات بھی جاری کردیں، ملک بھر میں 18سے 25 سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 89 ہزار سےزائد ہے۔ کم عمر ووٹرز کی شرح میں اسلام آباد سب سے آگے جہاں ایک لاکھ 75 ہزار 411 نوجوان ووٹ دینے کے اہل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

ملک بھر میں مرد ووٹرز کی مجموعی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار171 جبکہ خواتین کی 5 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار799 ہوگئی، مرد ووٹرز کا تناسب 55 فیصد اور خواتین کا 45 فیصد ہے۔ خواتین ووٹرز کی شرح میں بلوچستان 43 فیصد کیساتھ سب سے پیچھے تو اسلام آباد میں مرد ووٹرز کا تناسب سب سے کم 53 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان

سندھ میں 2 کروڑ55 لاکھ 82 ہزار، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ6 لاکھ 11 ہزار 248 افراد کی بطور ووٹر رجسٹریشن ہوچکی جبکہ بلوچستان میں 50 لاکھ 47 ہزار426 افراد نے ووٹ کا اندراج کرالیا۔