تحفہ

وہاب ریاض کو فہد مصطفی کا تکیے اور میٹرس کا انوکھا تحفہ

ویب ڈیسک: کرکٹر وہاب ریاض کو اداکار فہد مصطفی نے تکیے اور میٹرس کا تحفہ بھجوا دیا جس پر سینئر کرکٹر نے بھرپور شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کی گفتگو دیکھی جا سکتی ہے جس میں فہد مصطفی، وہاب ریاض کو آفر دیتے ہیں کہ کچھ کھانا ہو یا گاڑی چاہئے ہو تو مجھے بتانا۔ جس پر وہاب ریاض مذاق میں کہتے ہیں کہ مجھے 2 تکیوں اور میٹرس کی ضرورت ہے وہ بھجوا دیں۔

فہد مصطفی سینئر کرکٹر کے مذاق پر ہنستے ہیں اور پوچھتے ہیں کیا واقعی بھیج دوں؟ وہاب کے اثبات پر فہد مصطفی کمبل، میٹرس اور تکیے واقعی بھجوا دیتے ہیں جس پر وہاب ریاض حیرانگی کا ایموجی بھیجتے ہیں۔ بعد ازاں ٹویٹر پیغام میں کرکٹر ساری گفتگو اور میٹرس کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں اور فہد مصطفی کا بھرپور شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔