طیارہ تباہ

معروف گلوکارہ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوگئیں

ویب ڈیسک: برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ایک معروف گلوکارہ سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ میریلیا گزشتہ سال برازیل میں سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ تھیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا

رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز زمین سے ٹکرانے سے قبل کمپنی کی ملکیت بجلی کی تقسیم لائن سے ٹکرایا تھا، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس خبر سے پورا ملک غم زدہ ہے۔ مینڈونکا آج کی نسل کے عظیم ترین فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم نے اپنے بہت قریبی شخص کو کھو دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ