لالا رخ

شاہ رخ خان کی بہن کی اس حالت کی کیا وجہ ہے؟

ویب ڈیسک: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے خاندان میں ان کی بیوی سمیت بچوں کو ہر کوئی جانتا ہے لیکن ان کے خاندان میں ایک ایسا شخص ہے جو زیادہ لائم لائٹ میں نہیں آتا، کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟ وہ شخص بالی وڈ کنگ کی بہن شہناز لالہ رخ خان ہیں جو شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔

شہناز اور شاہ رخ کے والد کی وفات پر شہناز ان کی لاش دیکھ کر بے ہوش ہوگئی تھیں جو تاحال نارمل نہیں ہوسکیں اور اِن دنوں ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

خِال رہے شاہ رخ کے والد کا انتقال 1981 میں کینسر کے باعث ہوا تھا، کہا یہ جاتا ہے کہ شہناز کو اس بات کا علم نہیں تھا، وہ اس وقت کہیں باہر گئی ہوئی تھی اور جب وہ گھر واپس آئیں تو اپنے والد کی لاش دیکھ کر بے ہوش ہوگئیں۔ اس واقعے کے بعد شاہ رخ کی بہن کو اتنا گہرا صدمہ پہنچا کہ وہ ڈپریشن میں چلی گئیں جس کے بعد میں وہ اکثر بیمار رہنے لگیں۔