بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوئے

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق19 دسمبر کو ہی ہوں گے ۔ اس سلسلے میں ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 19 دسمبر کو ہونے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

بلدیاتی انتخابات کشمکش کا شکار۔۔۔

الیکشن کمیشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی خبر کی تصدیق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور شعبہ تعلقات عامہ سے رابطہ کر کے کر سکتے ہیں اور گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی بغیر تصدیق کے ایسی جھوٹی خبروں کو آگے شیئر کریں۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

انہوں نے کہا کہ ہر صوبے میں الیکشن کمیشن کے پبلک ریلیشنز آفیسرز موجود ہیں اور مرکز میں شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے اور صرف الیکشن کمیشن سے جاری شدہ بیانات اور پریس ریلیز ہی کو عوامی آگاہی کے لئے شیئر کیا جائے۔