یورپ میں کورونا

یورپ میں کورونا کی چوتھی لہر تیز ہوگئی

ویب ڈیسک: موسم سرما کے قریب آتے ہی کورونا وائر س کے کیسز یورپ میں ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں جب کہ گزشتہ جمعرات کے روز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے وارننگ بھی جاری کی تھی کہ یورپ اور وسط ایشا کے 53 ممالک میں ا گلے سال فروری تک کورونا وائرس 5لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے ۔
جرمنی میں یومیہ کیسز اس ہفتے اپنی ہمہ وقتی اونچائی کو عبور کر گئے جب کہ ڈچ حکومت نے اسی ہفتے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کی کوشش میں پابندیاں مزید سخت کر دیں۔ مشرقی یورپ میں صورت حال ابتر ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ