افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

بھارت کی عزت افغانستان کے ہاتھ میں

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ سہ پہر3بجے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ آج کے میچ کے ساتھ ہی بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے یا نہ پہنچنے کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دی تو افغانستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوجائے گا اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے اس وقت 6 پوائنٹس ہیں جو جیت کی صورت میں 8 ہو جائیں گے۔ افغانستان کی جیت کی صورت میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے 6،6 پوائنٹس ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

پورا انڈیا تمہارے پیچھے ہے اسکاٹش وکٹ کیپر کی ویڈیو وائرل

سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان 8 نومبر کو ہونے والے میچ میں ہوگا۔ بھارت اور افغانستان اگر اپنے اپنے میچ جیتتے ہیں تو نیوزی لینڈ، بھارت اور افغانستان تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں گے اور فیصلہ رین ریٹ پر کیا جائے گا۔ بھارت نمیبیا کے خلاف بڑے مارجن سے میچ جیت کر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ اب تک کے کھیلے گئے میچوں کے حساب سے بھی بھارت کا رن ریٹ سب سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈکپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ جبکہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔