جمائما خان ڈیانا

جمائما خان سے ڈیانا کی بے عزتی برداشت نہ ہوئی

ویب ڈیسک: شہزادی ڈیانا کی دوست جمائما خان نے” دی کرائون” سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعدنیٹ فلیکس کے اس شو سے اپنی سپورٹ بھی واپس لے لی ہے انہوں نے یہ فیصلہ شو میں شہزادی ڈیانا کے کردار کشی پر مبنی سکرپٹ کے تناظر میں کیا ۔


47 سالہ جمائما خان کوشو کے مصنف ٹونی مورگن کی مشاورت کے لئے رکھا گیا تھا۔ اب جمائما خان نے اس شوکے سکرپٹ کا کریڈٹ لینے سے بھی انکار کر دیا ہے اور پروجیکٹ سے پیچھے ہٹ گئیں ہیںکیوں کہ شو ڈیانا کی کہانی کو ‘احترام یا ہمدردی کے ساتھ’ اس طر ح نہیں سنبھال پارہا تھا جس طرح جمائما نے امید کی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

دی سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمائما خان نے مورگن کے ساتھ گزشتہ سال ستمبر سے اس سال فروری تک کام کیا،انہوں نے اس دوران دل کے سرجن حسنات خان اور دودی فائید کے ساتھ ڈیانا کے تعلقات اورمارٹن بشیر کے ساتھ سنسنی خیز انٹرویو جیسی کہانیوں پر مل کر کام کیا تھا۔

دی کرائون کے ترجمان نے کہا کہ جمائما خان شو کے آغاز سے ہی اس کی پرستار اور عوامی حمایتی رہی ہیںاور جب کہ وہ ایک ‘باخبر ذریعہ’ رہی ہیں، ان سے کبھی بھی بطور مصنف معاہدہ نہیں کیا گیا۔ جمائما خان اب اپنی فلم پروڈکشن کمپنی چلاتی ہیں ان کے دو بیٹے ہیں – ان کی شادی سے سابق کرکٹر عمران خان سے ہوئی تھی جو اب پاکستان کے وزیر اعظم اور حسنات خان کے دور کے کزن ہیں۔ جوڑے نے 1995 میں شادی کی لیکن نو سال بعد طلاق ہوگئی۔ ڈیانا نے 1996 اور 1997 میں دو بار اس جوڑے کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف