میمز

بھارت کی قسمت کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

ویب ڈیسک: بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں قسمت کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھ میں آگیا،۔ گروپ ٹو کے اہم ترین میچ پر بھارت کے مندروں میں افغانستان کی جیت کیلئے خصوصی پوجا کی جارہی ہے تو ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مزے مزے کے تبصرے ہونے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مزے مزے کی میمز اور تصاویر نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کامیچ اوربھی دلچسپ بنادیا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

کسی صارف نے تصویر ڈالی تو کسی نے لکھا کہ افغانستان نےکیویز کوہرادیا توبلینک چیک تیارہے۔

ایک تصویرمیں بھارتی کرکٹرزافغان کپتان محمدنبی اور راشد خان کومیچ کیلئے تیارکرتےدکھائی دےرہےہیں

متعدد صارفین نے افغانستان اور بھارت کی جرسی میں امیتابھ اوردھرمیندر کی دوستی والی تصویربھی پوسٹ کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں اس کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔گروپ 2 کے میچ میں آج اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جیت جاتی ہے اور بھارت کا رن ریٹ بہتر ہوا تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔اگر میچ میں نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف