ووٹرز کی تصدیق

گھرگھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں آج سے انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل شروع کردیا. تصدیق کے دوران الیکشن کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کرے گا. اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر 2021 کو ہی ہوں گے. جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد کی تفصیلات جاری

پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر ، مہمند، مردان، صوابی، بونیر، باجوڑ ، ہری پور، کوہاٹ، کرک ،ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی بھی جاری ہے اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن اور متعلقہ انتخابی عملہ لاہور اور خانیوال میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی بھرپور تیاریاں میں مصروف عمل ہے. اور ان تمام اہم امور کی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرپور مانیٹر نگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے