تحریک لبیک پر پابندی ختم

تحریک لبیک پر پابندی ختم ،نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم لسٹ سے نکال دیا. جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی. جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کر دی ہے. وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔قبل ازیں پنجاب کابنیہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم کی لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی اور وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

اب ٹی ایل پی کے ساتھ لفظ کالعدم نہیں لکھا جائے گا، تنظیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھ سکے گی۔