اراضی تنازعہ قبائل میں فائرنگ

اراضی تنازعہ پر برہان خیل و حلیمزئی قبائل میں شدید فائرنگ

ویب ڈیسک: چارسدہ اور مہمند کے سنگم پر واقع خرکن کی 12 سو جریب زمین پر کئی سالوں سے بران خیل و حلیمزئی قبائل کے درمیان تنازعہ تصادم کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ بار بار جرگوں کے باوجود بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

اس سلسلے میں مہمند قومی مشر ملک نصرت خان تر کزئی ملک صاحب داد حلیمزئی کی نگرانی میں جرگہ تشکیل دیا. مگر یہ جرگہ بھی تاحال کوئی حل نہ نکال سکا۔ اتوار کی شب دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ

اس موقع پر جرگہ کے ممبر ملک نصرت خان ترکزئی نے کہا کہ جب تک ڈی سی مہمند و ڈی سی چارسدہ ایک پیچ پر نہیں ہونگے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ برہان خیل قوم کے مشر ملک اقرار خان برہان خیل نے کہا کہ ہم ہر قسم کے مذاکرات و جرگہ کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

حلیمزئی قوم کے ملک سید افضل، ملک ریاست، ملک کرامت، غلام محمد نے کہا کہ ڈی سی مہمند فوری طور پر نوٹس لیکر مسئلے کا حل نکالیں اور یہ ہماری زمین ہے. پٹوار کمیشن میں بھی ہماری ہے مگر ڈی سی مہمند تنازعے کو طول دے رہے ہیں۔