پپو سائیں کی ڈھول پر رخصتی

پپو سائیں کی ڈھول کی تھاپ پر” رخصتی ”ٹویٹر پر وائرل

ویب ڈیسک: ڈھول بجانے میں بے مثال پپو سائیں جوگزشتہ روز طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے کا جنازہ سوشل میڈیا پر تنازعے کا باعث بن گیا ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹز

ذوالفقار علی عرف پپوسائیں کے جنازہ کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو گئی ہے. جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت سے ڈھولچی جنازے کے ساتھ ڈھول بجا رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس پر تبصروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے اسے بدعت قرار دے کر اس کی مذمت کی تو کوئی اسے فنکار کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک انداز قرار دیتا رہا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ایک صارف معاذ خان جدون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ” ارے لوگو! تمہارا کیاِ،میں جانوں میرا خدا جانے ۔ جب بینڈ باجہ بجائیں میت کے پاس تو وہ حلال اور اس کو نام گارڈ آف آنر کا اور یہی کام جب ایک عام آدمی کرے تو وہ حرام اور گناہوں کی سز،ا یہ ہمارا کیا معیار ہے. کسی کو گنہاگار اور نیک کہنے کا”

ایسے ہی زمان مرزا نامی صارف نے ٹویٹ کی کہ”جب بینڈ بجا کے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جاتا ہے. تب سب حلال ، قومی دن کو تمام مزارات پر بشمول مزار قائد کے بگل بجائے جاتے ہیں جن کا میوزک سے کوئی تعلق نہیں، تو ایک آرٹس کوخراج تحسین پیش کرنے پر سوال تنگ نظر معاشرہ کا عکاس ہے”

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کو کارروائی کا مکمل حق تھا، خواجہ آصف

چوہدری عامر نیا ز نامی صارف نے لکھا”پپو سائیں ایک نامور آرٹسٹ تھے لیکن وہ ڈھول لوگوں کی خوشیوں میں بجایا کرتے تھے نہ کہ فوتیدگیوں پر. یہ کیا جہالت ہے؟ کل کو کوئی کامیڈین مرے گا تو اس کے جنازے کے سامنے جگتوں کا مقابلہ کروائیں گے. ہم”

ایم شہزاد نے ٹویٹ کی ”یہ کوئی اچھی بات نہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کرے لیکن بجائے کلمہ شہادت کا ورد کرنے کے ڈھول بجانا ہرگز ہرگز مناسب بات نہیں۔

ایک اور صارف عاطف حیات نے لکھا ”اللہ تعالی ہدایت دے اور جو اس رخصتی پہ خوشیاں منا رہے ہیں. اور رشک کر رہے ہیں، کیا وہ اپنے لیئے بھی ایسا ہی ایصال ثواب پسند کریں گے؟