تمام چینلز پاکستان کا نقشہ

تمام چینلز کے لئے پاکستان کا نقشہ دکھانا لازمی

ویب ڈیسک: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں حکومت نے تمام ٹیلی ویژن چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن سے پہلے پاکستان کا نقشہ دکھائیں۔ نوٹیفکیشن کا عنوان ہے پاکستان کے سیاسی نقشے کے درست استعمال کو ہموار کرنا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نیوز چینلز (سرکاری اور نجی دونوں) کو پاکستان کا سیاسی نقشہ 02 سیکنڈ کے لیے فلیش کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ وہ رات 9:00 بجے کا نیوز بلیٹن باقاعدگی سے نشر کریں.” اس سے قبل اگست میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی منظوری کا اعلان کیا تھا. جس میں بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کو مکمل طور پر شامل کیا گیا تھا۔ نقشے پر بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر "متنازعہ علاقے کی حیثیت کا متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی قراردادوں کے مطابق کی جائے گی” لکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا