بھارتی ٹیم میمز کی بھرمار

سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم سے متعلق میمز کی بھرمار

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل اور بھارت نے ملک واپسی کا ٹکٹ کٹوالیا۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر بھارت کے ورلڈکپ کے جیتنے کے تمام خواب چکنا چور کردیے۔

نیوزی لینڈ کی فتح کے ساتھ ہی جہاں کیویز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے. وہیں افغان ٹیم اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر بھارت کی ورلڈکپ سے چھٹی ہونے پر میمز کا طوفان آگیا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

صارفین بھارتی کرکٹ ٹیم پر طنز کرتے ہوئے مزے مزے کی میمز شیئر کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بھارت کی افغانستان میں سرمایہ کاری ڈوب گئی ہو۔ ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور اتل واسن نے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا۔

سابق کھلاڑیوں نے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کوہلی الیون کو گھر کے شیر گھر سے باہر ڈھیر کا طعنہ بھی مار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ رشوت لینے اوردینے والے دونوں ورلڈکپ سے آئوٹ ہوگئے. صارف کا اشارہ انڈیا اورافغانستان کے میچ کی طرف تھا جسے سوشل میڈیاپر فکس قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

ایسی صورتحال میں ٹوئٹر پر ممبئی ائیرپورٹ ٹرینڈ کر رہا ہے بلکہ صارفین نے تو ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم کے ممبئی ائیرپورٹ پر استقبال کی پیشگی تیاریاں شروع کردی تھیں۔ ایک صارف نے ممبئی ائیرپورٹ کا منظر دکھایا ہے. جس میں سکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔