پشاور ریجیکٹڈ پی ٹی آئی

”پشاور ریجیکٹڈ پی ٹی آئی ”ٹویٹرپر ٹاپ ٹرینڈ

ویب ڈیسک: پشاور میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کتنا کامیاب تھا. کتنا ناکام اس حوالے سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں بحث نے سر اٹھایا ہے۔ اس جلسے کو جہاں حکمران جماعت کی قیادت کامیاب ثابت کرنے کی کوشش میں ہے. وہیں اسکی حریف جماعتوں کے کارکن جلسے کو جلسی ثابت کر نے پر لگے ہوئے ہیں۔

غیر جانبدار حلقوں کے مطابق پشاور جہاں سے پاکستان تحریک انصاف کو گزشتہ عام انتخابات میں چارقومی اورگیارہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی ملی تھی پشاور میں سیاسی قوت کا کوئی بڑا مظاہرہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے. اسی وجہ سے ٹویٹر پر” پشاور ریجیکٹڈ پی ٹی آئی ” کاٹاپ ٹرینڈ وائرل ہے۔ یہاں ہونے والے تبصروں کے مطابق پشاور جلسہ حکمران جماعت کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی
مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

دوسری طرف ایک کھلے مقام سے جلسہ کو راتوں رات تنگ سڑک پر منتقلی کو بھی حکمران جماعت کے لئے حقیقت سے راہ فرا ر قرار دیا جارہا ہے۔ ادھر پہلی مرتبہ دیکھا جارہا ہے. کہ پارٹی کے کسی جلسے کا حکمران جماعت کے کارکن سوشل میڈیا پر دفاع کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔