جماعت اسلامی پنڈوار بکس

پاناما کے بعد جماعت اسلامی پنڈوار بکس لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے پنڈورا پیپرز میں نامزد سیاستدانوں اور دیگر افراد کے خلاف پٹیشن دائر کر دی ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں پاناما کے بعد اب پنڈورا پیپر کھل کر سامنے آئے ہیں،کرپٹ اشرافیہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا،سپریم کورٹ حقیقی معنوں میں احتساب شروع کرے ۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

شوہر کو شہریت دی جائے، پاکستان سیٹیزن ایکٹ چیلنج

انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں نام آنے والے 436 افراد کا احتساب ہوتا تو آج پنڈورا نہ کھلتا۔ ملک میں جتنے بھی سیکنڈل آئے حکمران پارٹی کے لوگ اس میں شامل ہیں۔ لندن میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی سیاستدان، جرنیل، ججز اور وزرا شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سب نے ملک کو لوٹاسپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ نہ ڈالیں، پاناما لیکس میں بار بار 436 افراد کے خلاف کارروائی کیلئے درخواستیں دیں لیکن کچھ نہیں ہواسپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں وہ اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے پنڈورا پیپرز میں نام آنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار