اسمبلی میں بچوں کے اغوا

صوبائی اسمبلی میں ہزاروں بچوں کے اغوا کا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں بچوں کے اغوا ہونے کے معاملے پر پی پی پی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اور کزئی کی تحریک التوا اسمبلی میں بحث کے لئے منظور کر لی گئی۔ تحریک التوا میں انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبے میں بچوں کے اغوا کے کیسزروز بروزبڑھ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ 8 ماہ قبل اغوا ہونیوالی بچی زینب کوتا حال بازیاب نہیں کرایا جاسکا جب کہ ایک سال کے دوران صوبے میں 2960 بچوں اغوا ہونا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ زیادہ ترکیسزمیں بچوں کی بازیابی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ان کے والدین سخت پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں پولیس دھرنا جاری، سپیکر نے رپورٹ طلب کر لی