عقیدہ ختم نبوت

نکاح کے وقت عقیدہ ختم نبوت کاحلف لازمی قرار

ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی میں توہین قرآن اور عائلی قوانین سے متعلق الگ الگ قراردادیں منظور کر لی گئیں ہیں جبکہ عوامی مسائل کی نشاندہی پر مبنی 2 تحاریک التوا کو بھی بحث کیلئے منظور کر لیا گیا ہے ۔

پہلی قرارداد اسمبلی فلور پر ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھا نے ایبٹ آباد میں قرآن پاک کی توہین کے واقعات کے خلاف پیش کی اور اس قرارداد کو متفقہ طور پر اسمبلی کے ممبران سے منظور کرالیا گیا ،اس قرارداد پر اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے بھی بحث میں حصہ لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ایبٹ آباد میں قران پاک کی توہین کے واقعات تشویشناک ہیں اس لئے ان واقعات سے متعلق اعلی سطحی تحقیق ہونی چاہئے ،

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر
مزید پڑھیں:  سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ

دریں اثنا ایم پی اے بابر سلیم سواتی نے عائلی قوانین کے تحت نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کی قرارداد اسمبلی کے فلور پر پیش کی جس کو بھاری اکثریت کے ساتھ ممبران سے منظور کرالیا گیا ہے ۔