بیروزگار مائوں

بے روزگار مائوں کو2500ڈالر ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: کویت نے بیروزگار مائوں کو ان کی تعلیم کے لحاظ گھر بیٹھے ماہانہ 16 سو سے ڈھائی ہزار ڈالر وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی قومی اسمبلی کی خواتین اور خاندان کمیٹی نے ایسی بیروزگار مائوں کو بچوں کی پرورش اور تعلیم کے لیے ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کا کمانے والا کوئی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق

اس حوالے سے کمیٹی کے رکن خلیل الصالح نے میڈیا کو مزید بتایا کہ یونیورسٹی ڈگری رکھنے والی بیروزگار مائوں کو 750 کویتی دینار یعنی (2ہزار 485 ڈالر)، ہائی اسکول پاس کرنے والی مائوں کو 500 دینار (ایک ہزار 56 ڈالر)ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ انھوں نے وظیفے کی رقم میں ہر تین سال بعد 10 فیصد یا کم سے کم 100 دینار کے اضافے کی تجویز بھی دی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان