گیس کمپریسر

گیس کمپریسر کا استعمال شہریوں کے لئے وبال جان

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر گیس کمپریسر لگانے پر پابندی کو یقینی نہ بنایا جاسکا اور پشاور بھر شہریوں نے گھروں اور نانبائیوں نے بڑے پیمانے پر گیس پریشر بڑھانے کیلئے گیس کمپریسر کا استعمال شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے دوسرے گھروں اور دکانوں کو گیس فراہمی مکمل طور پر رک جاتی ہے۔

پشاور میں گیس بحران کے باعث نانبائیوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر کمپریسر لگانے اور ایل پی جی کے استعمال پر ناخوشگوار واقعات رونما ہونے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں ، گزشتہ سال یکہ توت میں نانبائی کی دکان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 2بچوں سمیت 9افراد کی زندگیاں دائو پر لگ گئی تھیں ۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں نانبائیوں کی جانب سے گیس پریشر کیلئے غیر قانونی طور پر کمپریسر لگائے گئے ہیں ۔ کمپریسر کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کمپریسرکے ذریعے گیس کے استعمال سے سینکڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جب کہ دوسری طرف ایل پی جی کا استعمال بھی نانبائی بدستور کر رہے ہیں ۔نانبائیوں کی جانب سے کمپریسر کے استعمال پر انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز