باپ قتل

پارا چنار میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: پاراچنار میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اختر گل نے اپنے والد کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا ہے جس کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے 12بو ربندوق بھی برآمد کرلی گئی ہے جس سے اس نے اپنے والد پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات بارے ابھی ان کی تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان