سیمی فائنل شنیرا کس کو سپورٹ

سیمی فائنل میں شنیرا کس کو سپورٹ کریں گی۔۔؟

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور اب سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے ایک اہم سوال کرلیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سمرا طارق نامی صارف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی۔ صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میرے پاس ملین ڈالر کا سوال ہے جوکہ کافی دلچسپ ہے۔’ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ‘ہم سبھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں شنیرا بھابھی کونسی ٹیم کو سپورٹ کریں گی؟ پاکستان یا آسٹریلیا کو؟

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

ایک اور ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ہے

صارف نے وسیم اکرم اور فخرِ عالم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘براہِ کرم! میری طرف سے شنیرا سے یہ سوال لازمی پوچھیں؟’ٹوئٹر صارف کے سوال پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ‘میں آپ سب سے جاننا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں کے خیال میں میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں گی؟’شنیر ا کے پوچھنے پر زیادہ تر صارفین نے یہی کہا کہ وہ آسٹریلیا کو سپورٹ کریں گی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف