آسٹریلیا کیخلاف گھمسان کا رن

آسٹریلیا کیخلاف گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے

ویب ڈیسک: شعیب ملک نے آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ظاہر کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2010سیمی فائنل میں پاکستان کی جیتی بازی ہار جانے کے سوال پر آل رائونڈر نے کہا کہ تلخ یادیں ضرور ستائیں گی مگر یہ فتح کے لئے حوصلے کا محرک بھی بنتی ہیں، دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں، اس لیے سخت مقابلے کا امکان ہے،اگر اضافی دبائو لینے کی بجائے اسے بھی ایک عام میچ کے طور پر لیتے ہوئے صلاحیتوں کا بہترین اظہار کریں تو جیت سکتے ہیں، سیمی فائنل سے قبل آرام اور اچھی پلاننگ کا موقع مل جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

دعائوں میں یاد رکھیں

انھوں نے کہا کہ میں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کررہا تھا کہ ورلڈکپ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہوا، اپنا نام نہ دیکھ کر تکلیف بھی ہوئی لیکن میدان میں ایکشن دکھانے کا موقع تھا۔ اس لیے مایوسی کا شکار نہیں ہوا،پاکستان واپس آکر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کیا اور خوش قسمتی سے منتخب بھی ہوگیا، اب اپنے کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں،میں ہمیشہ میدان میں اترنا اور ملک کے لئے پرفارم کرنا پسند کرتا ہوں، اس کا ورلڈکپ میں موقع بھی مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ