ڈی سی او ملاکنڈ فارغ

ڈی سی او ر اے سی ملاکنڈ عہدوں سے فارغ

ویب ڈیسک: سخاکوٹ میں سماجی کارکن محمد زادہ کے قتل کے خلاف احتجاج اور سڑک کی بندش کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ کو اپنے عہدوں سے فارغ کردیا۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو دونوں افسران کو فوری طور او ایس ڈی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے دونوں کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار
مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ڈی سی اور اے سی ملاکنڈ کی گرفتاری کا مطالبہ

ادھر نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرین کا جرگہ جاری ہے جس میں وہ مقتول کی نعش کو دفنانے کا فیصلہ کریں گے۔