ٹک ٹاک سے لڑکی اغوا ناکام

ٹک ٹاک پر بتائے گئے مدد کے اشارے سے لڑکی کا اغوا ناکام

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والا مدد کا اشارہ کام آ گیا۔ امریکا میں اغوا ہونے والی لڑکی نے اس اشارے سے مدد کی خاموش اپیل کی۔ پولیس نے اغوا کار کو گرفتار کر کے 16 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے یہ اشارہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں دیکھا تھا۔ امریکی ریاست کینٹکی میں کار سوار نے آگے والی گاڑی میں بیٹھی لڑکی کو مدد کا اشارہ کرتے دیکھا اور پولیس کو کال کردی۔ پولیس نے آکر اغوا کار کو گرفتار کیا اور لڑکی کو بچا لیا جبکہ پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ٹک ٹاک کی وجہ سے ہاتھ کا یہ اشارہ دنیا بھر میں مدد کی اپیل کی علامت بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا