محمد زادہ

مقتول کے لواحقین کے ساتھ حکومت کا معاہدہ بھی مسترد

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کے نمائندوں اور محمد زادہ کے ورثا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے. تاہم مذاکرات کے بعد ہونے والے باہمی معاہدے کو بھی مشتعل مظاہرین نے مسترد کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق مقتول کے ورثا اور حکومتی نمائندوں نے قتل کی اس واردات کی تفتیش کے لئے ہائی کورٹ کے جج کی زیر نگرانی انکوائری کو تسلیم کر لیا تھا جب کہ مقتول کے وارثوں کو شہدا پیکج کے تحت معاوضہ فراہم کرنے سمیت تین ملازمتیں دینے کی بھی شق شامل کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا

ڈی سی او ر اے سی ملاکنڈ عہدو ں سے فارغ

معاہدے میں یہ بات بھی شامل تھی کہ وزیر اعلی کے احکامات پر ڈی سی کو تبدیل لیکن. اے سی کو بحال رکھا جائے تاکہ کیس سرد خانے کا شکار نہ ہو تاہم معاہدے کا اعلان بھی فی الحال مشتعل مظاہرین نے مسترد کردیا. جس کے بعد تاحال مقتول صحافی کی تدفین نہ کی جا سکی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک