ویب ڈیسک: پاکستان چھوڑ کر بھار ت کی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار وموسیقار عدنان سمیع خان کو پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں بھارت کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز، پدم شری ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں انہیں پیش کیا۔
صدر جمہوریہ ہند کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے عدنان سمیع کی پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے کی تصویر ٹویٹ کی، اور لکھا، "صدر کووند نے فن کے لیے شری عدنان سمیع خان کو پدم شری پیش کیا۔ وہ ایک عالمی شہرت یافتہ اور مشہور میوزک کمپوزر، گلوکار اور اداکار ہیں۔