آصف علی پلئیر آف دی منتھ

آصف علی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت گئے

پاکستان کے آصف علی اور آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی کو اکتوبر کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ منتخب کیا گیا ہے۔

آصف علی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویز کو مردوں کے ایوارڈ کے لیے اور ڈیلنی نے ساتھی کھلاڑی گیبی لیوس اور زمبابوے کی میری این مسونڈا کو خواتین کے انعام کے لئے شکست دی۔
آصف علی نے اکتوبر میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تین میچوں میں بغیر آئوٹ ہوئے. 273.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127رنز سے شکست دیدی


نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 12 گیندوں پر ناٹ آئوٹ 27 رنز بنا کر پاکستان کوفتح سمیٹنے میں مدد فراہم کی جبکہ اگلے ہی میچ میں آصف نے افغانستان کے خلاف ایک ہی اوور میں چار چھکے لگاکر فتح پاکستان کی. جھولی میں لا پھینکی۔
آئی سی سی کی ووٹنگ اکیڈمی کے رکن عرفان پٹھان کے بقول. "اگرچہ آصف نے دیگر دو نامزد کھلاڑیوں کے مقابلے میں کافی کم اسکور کیا. لیکن اس نے جو حصہ اپنی ٹیم کی کامیابیوں میں ڈالا اور دبائو کے جن حالات میں اس نے فتوحات چھینیں. اس نے تمام فرق ختم کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ، کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام