آٹا بحران

پشاور میں ایک بار پھرآٹا بحران نے سراٹھا لیا

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور میں چینی کے بعد آٹا کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے۔ مقامی مارکیٹوں کے تاجروں نے آٹا بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی ملز میں گندم کی سپلائی کی کمی کے باعث بازاروں سے آٹا مارکیٹ سے غائب ہونے لگا ہے ۔ حکومت کی جانب سے رعایتی نرخ پر ملنے والا آٹا کھانے کے قابل نہیں اور شہریوں کو آٹے کے نام پر چوکر مل رہا ہے جسے گاہکوں نے لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ سرکار کی جانب سے اچھے معیار کا ملنے والا آٹا مخصوص افراد کو دیا جاتا ہے۔ گندم مہنگی ہونے سے شہریوں کیلئے پن چکیوں میں آٹا پسوا کر لانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پن چکی مالکان کے مطابق گندم مہنگی ہونے سے گاہکوں نے پن چکیوں میں آٹا لانا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم