غیرت کے نام قتل

بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اورچچازاد کو قتل کردیا

ویب ڈیسک( نوشہرہ ) نوشہرہ کے علاقے دروازگئی نظام پور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور چچا زاد بھائی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔ نظام پور پولیس نے دہر ے قتل کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

نظام پور کے علاقہ دروازگئی کے رہائشی سیف الملوک ولد امروز سکنہ دروازگئی نے پولیس کو بتایا کہ وہ کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا اس دوران اطلاع ملی کہ اس کی بیس سالہ بیٹی مسماة ناصیحہ اور بھتیجے مصباح اللہ ولد امجد خان مال مویشی کمرہ میں مردہ حالت میں پڑے ہیں۔ میں جب پہنچا تو واقعی دونوں قتل شدہ پڑ ے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ میرے بیٹے ملزم عامل خان نے اپنی بہن ناصیحہ اور چچازاد بھائی مصباح اللہ کو مویشیوں کے کمرے میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، دونوں میں تعلقات تھے۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر
مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

واضح رہے گزشتہ روز ناصیحہ اور مصباح اللہ مویشیوں کے کمرے میں برہنہ حالت میں موجود تھے کہ ناصیحہ کا بھائی عامل خان آگیا اور ان کو قابل اعتراض حالت میں دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا ۔ معلوم ہوا کہ دونوں خاندان ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ دونوں کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔