جیل سے رہا شخص پر فائرنگ

سنٹرل جیل سے رہا ہونیوالے شخص پر فائرنگ ، 4زخمی

ویب ڈیسک: سنٹرل جیل پشاور کے گیٹ کے قریب دن دیہاڑے ملزمان نے جیل سے رہا ہونے والے ملزم کو گولی ماردی جبکہ فائرنگ سے راہگیر سمیت تین دیگر افرادبھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جبکہ قریب ہی پولیس بھی موجود تھی تاہم ملزمان فرا رہوگئے۔ واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

تھانہ شرقی پولیس کے مطابق گزشتہ روز سنٹرل جیل پشاور سے رہائی پانے والے ملزم ابراہیم ولد فضل رحیم سکنہ ہزارخوانی پر مخالفین نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ابراہیم سمیت چارافراد فقیرمحمد ولد طور محمد سکنہ چارسدہ، طواف ولد محب گل سکنہ وزیرباغ اور مردان کا ایک رہائشی لگ کر زخمی ہوگئے ، مجروحین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مجروح ابراہیم کی مدعیت میں دوملزمان ابوبکر ولد سعید اور وکیل ولد رضاخان ساکنان ہزارخوانی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ فریقین کے درمیان سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں پولیس اہلکاروں اورخون میں لت پت زخمیوں کو دیکھاجاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی