سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس

وزیراعظم سپریم کورٹ پیش ہوگئے

ویب ڈیسک: سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو عدالت طلب کیا تھا جس کے بعد آج وہ سپریم کورٹ پیش ہو گئے ۔

اس سے پہلے عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سے استفسار کیا تھا کہ ایف آئی آر میںسابق آرمی چیف اور دیگر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج ہوا ؟جس کے جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی فائنڈنگ نہیں ،انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اعلیٰ حکام کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک
مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا بڑا واقعہ ہوا صرف چوکیداروں اور سپاہیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اصل میں تو اوپر سے کارروائی ہونی چاہئے تھی جس کے بعد عدالت نے وزیراعظم سے جواب طلب کرکے انہیں بلا لیا۔