موت کا خطرہ

ویکسین نہ لگوانے والوں میں موت کا خطرہ 16گنا زیادہ

ویب ڈیسک: ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے پر آئی سی یو میں داخلے یا موت کا خطرہ ویکسین شدہ مریضوں کے مقابلے میں 16 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز (این ایس ڈبلیو)کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔آسٹریلین ریاست کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق وہاں ڈیلٹا کی وبا کے دوران 4 ماہ میں ہلاک ہونے والے 412 کووڈ مریضوں میں سے صرف 11 فیصد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی تھی۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

ویکسینیشن کے بعد کووڈ سے ہلاک ہونے والے افراد معمر تھے اور ان کی اوسط عمر 82 سال تھی۔16 جون سے 7 اکتوبر کے دوران اس ریاست میں 61 ہزار 800 کیسز سامنے آئے جن میں سے 63 فیصد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔ویکسینیشن کے بعد بیماری کا سامنا کرنے والے محض 3 فیصد مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

ریاستی حکام نے کہا کہ ویکسینیشن کرانے والے جوان افرد میں بیماری کی شرح کی بہت کم تھی اور لگ بھگ کسی کو بھی سنگین بیماری کا سامنا نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے مقابلے میں اس گروپ کے ویکسینیشن نہ کرانے والے گروپ میں کووڈ سے متاثر ہونے اور ہسپتال میں داخلے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

یہ نتائج امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے ستمبر میں جاری ڈیٹا سے مطابقت رکھتے ہیں۔اس ڈیٹا میں بتایا گیا تھا کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد میں کووڈ 19 سے موت کا خطرہ ویکسینیشن کرانے والوں کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ ہوتا ہے۔