بل گیٹس

بل گیٹس مجھ سے شادی کر لو۔۔۔

ویب ڈیسک: کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے بل گیٹس کا ایک بیان ری ٹوئٹ کیا جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کرسکتی ہے، لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

شمس الاسلمی نے اس بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بل گیٹس کافی اسمارٹ (ذہین) شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں، ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ‘کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے۔