نیلم کی انگوٹھی

نشہ ہرن کرنے کیلئے نیلم کی انگوٹھی

ویب ڈیسک: نشہ ہرن کرنے کے لئے آج کل کچے انڈے اور’ بلڈی میریز’ (ایک قسم کا جوس )تجویز کیا جاتا ہے ، لیکن اسرائیل میں ماہرین آثار قدیمہ نے ماضی سے اس کاا یک بالکل مختلف حل دریافت کیا ہے۔ یہ حل سونے اور جامنی رنگ کی نیلم کی انگوٹھی ہے۔ اسرائیل کے آثار قدیمہ کی اتھارٹی کے مطابق یاونے شہر میں کھدائی کی گئی جہاں سے قدیم زیور بازنطینی دور کی سب سے بڑی مشہور وائنری (شراب سازی کا کارخانہ) سے یہ انگوٹھی برآمد ہوئی۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ شاید نیلم کو بہت زیادہ شراب پینے کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے پہنا گیا ہو۔