چینی مہنگی مٹھائی کی قیمتوں میں اضافہ

چینی مہنگی ہونے سے مٹھائی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ویب ڈیسک: چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مٹھائی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور مختلف اقسام کے بیکری آٹم مزید مہنگے ہوگئے۔

مکس مٹھائی ، گلاب جامن ، برفی ، جلیبی ، گاجر حلوہ ، دال حلوہ ، سوہن حلوہ ، بادام حلوہ سمیت دیگر سوغات کی قیمتوں میں 200سے 1ہزار فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے اے کیٹگری میں خود کو شامل کرنے والے مٹھائی فروشوں نے مکس مٹھائی 800روپے فی کلو سے بڑھا کر 1200روپے فی کلو کر دی ہے جلیبی 500روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مٹھائی فروشوں نے انتظامیہ کو دھوکہ دینے کیلئے دکانوں میں پرانے نرخنامے لگائے ہو ئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

مٹھائی تیار کرنے والوں نے قیمتوں میں اضافہ کو چینی بحران سے جوڑ دیاہے۔ تاجروں کے مطابق مٹھائی کے حوالے سے چینی مہنگی دستیاب ہے اس لئے ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے جبکہ صارفین کے مطابق خوشی کے موقع پر مٹھائی کا بندوبست کرنا بھی غریب آدمی کیلئے مشکل ہو چکا ہے ۔ جبکہ انتظامیہ پشاور میں موجود ہی نہیں ہے ۔ اگر دکاندار سے زائد قیمت وصول کرنے کی شکایات کر دے تو وہ ناراض ہو جاتا ہے چینی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے بیکری کا سامان بھی مہنگا ہو گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل