ڈینگی وائرس

ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈینگی وائرس سے 8ہزار820افراد متاثر

ویب ڈیسک :ڈینگی وائرس سے مختلف اضلاع بشمول پشاورمیں مزید 190افرادمیں وائرس مثبت رپورٹ کیا گیا ہے ڈیڑہ مہینے کے عرصے میں اس وائرس کے نتیجے میں 8ہزار820افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ہسپتالوں اور گھروں پر شدید بخار اور تکلیف گزارنے کے بعد 7ہزار 833افراد میں وائرس منفی رپورٹ کیا گیا ہے۔

یعنی وہ تقریبا15روز تک بیمار رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول پشاور میں 9مریضوں کیلئے یہ وائرس مہلک ثابت ہوا ہے اور ہسپتالوں میں یہ جاں بحق ہوئے ہیں اس وقت مختلف اضلاع میں 978 افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے لاحق بخار میں مبتلا ہیں متاثرہ افراد میں سے شدید نوعیت کے105مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں پشاور کے 4ہسپتالوں یعنی لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال میں 52مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے ایبٹ آباد میں 2 مریض، ڈی آئی خان میں 2 مریض، مردان میں 4 مریض، مانسہرہ میں ایک مریض، نوشہرہ میں 8 مریض اور صوابی میں 9افراد وارڈز میں داخل بتائے گئے ہیں ڈینگی سے بخار میں مبتلا27مریضوں کو مختلف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں علاج دیا جارہا ہے۔