رضوان شعیب مکمل صحتیاب

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک قبل مکمل صحتیاب

ویب ڈیسک :آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی، ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کے لیے گزشتہ روز بری خبر سامنے آئی تھی کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل رانڈر شعیب ملک بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل رانڈر شعیب ملک کا بخار اترگیا ہے جس کے بعد دونوں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل محمد رضوان اور شعیب ملک کا جائزہ لے گا اور میچ سے پہلے دونوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور