صنف آہن

ڈرامہ سیریل ”صنف آہن ” کے ٹیزر نے شائقین کے دل جیت لیے

ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پاکستانی ڈرامہ سیریل صنف آہن کے ٹیزر نے شائقین کے دل جیت لیے۔جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر میں ڈرامے کی کہانی دکھانے کے بجائے صرف کرداروں کو متعارف کرایا گیا ہے۔

ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے میگا کاسٹ تھرلر ڈراما صنف آہن کا ٹیزر جاری کردیا گیا. جس میں تمام مرکزی اداکاراوں کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے. کہ عام گھرانوں کی لڑکیاں کس طرح پاک فوج کا حصہ بن کر صنف نازک سے صنف آہن کا سفر طے کرتی ہیں۔ٹیزر میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبری خان، یمنی زیدی اور رمشا خان کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر میں اداکاراوں کو فوجی تربیت لینے سمیت یونیفارم میں ہتھیار چلاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد ہی ڈرامے کو پیش کیا جائے گا، تاہم اس کے نشر کیے جانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔مختصر دورانیے کے ٹیزر کو اے آر وائے ڈیجیٹل کے سوشل میڈیا پیجز سمیت ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکاراوں نے بھی شیئرکیا۔

سائرہ یوسف، سجل علی، کبری خان، یمنی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ صنف آہن کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے بھی تعاون کیا ہے۔