گیس ندارد ایل پی جی مہنگی

گیس ندارد ، ایل پی جی مہنگی، پشاور کے باسی دوہرے عذاب میں مبتلا

پشاور(وقائع نگار)پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مختلف علاقوں میں گیس ناپید ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

پشاور میں چینی 130 روپے کلو ہو گئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں گیس کا غائب ہونا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، گیس نہ ہونے کے باوجود بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مہنگے داموں ایل پی جی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، انہوں نے وزیراعظم’ وزیراعلیٰ اور محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار