ایل آرایچ میں علاج مفت

ایل آرایچ میں مستحق افراد کیلئے893 بیماریوں کا علاج مفت

ویب ڈیسک ( پشاور) او پی ڈی اور وارڈ میں داخل ہونے کی صورت میں غریب اور مستحق افراد کو893 مختلف بیماریوں میں مفت علاج کی فراہمی کیلئے احساس تحفظ پروگرام کے دائرہ کار کو خیبر پختونخوا تک توسیع دے دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر گذشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پروگرام شروع کر دیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں دیگر ہسپتالوں تک اس سہولت کی توسیع کی منصوبہ بندی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر داخل ہونے کی صورت میں ساڑھے12 سو سے زائد بیماریوں کا مفت علاج ہورہا ہے تاہم صحت کارڈ میں چونکہ سال میں ایک مرتبہ پیسے منتقل کئے جاتے ہیں اور اوپی ڈی اور ٹیسٹ وغیرہ کی سہولت نہیں اس لئے غربت کی لکیر سے نیچے مریضوں کو مفت علاج میں مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے احساس تحفظ پروگرام نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منصوبہ شروع کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

ذرائع نے بتایا کہ مفت علاج اور معائنہ کی سہولت ہسپتال میں غربت کی لکیر سے نیچے یعنی44 پی ایم ٹی سٹیج والے مریضوں کو دی جائے گی جلد ہی اس پر عمل درآمد کیلئے پاورٹی ایکسپرٹ کمیٹی، پراجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی اور پروگرام سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ہسپتال کیلئے ریٹ متعین کر دئیے گئے ہیں اور اس پروگرام کیلئے ایک فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے جو احساس تحفظ پروگرام کے ساتھ رابطے کا ذمہ دار ہوگا متعلقہ ڈاکٹر کے توسط سے او پی ڈی آنے والے اور وارڈز میں داخل غریب مریضوں کا ڈیٹا خصوصی پورٹیل کے ذریعے تین مختلف مرحلوں سے گزارنے کے بعد احساس تحفظ پروگرام کو بھیجا جائے گا پاورٹی سروے میں44 پی ایم ٹی کے انڈیکیٹرز پر پورا اترنے کے بعد مریض کے تمام اخراجات ہسپتال برداشت کرے گا اور سات دنوں میں ہسپتال کو منظور شدہ پیکیج کے مطابق پیسے احساس تحفظ پروگرام کے اکائونٹ سے منتقل کئے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے