میتھیو ہیڈن رضوان ایک رات اسپتال

محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے، میتھیو ہیڈن کا انکشاف

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ محمد رضوان نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا، رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دو روز اسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے ، ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان میچ سے قبل 9 نومبر کو چیسٹ انفیکشن کے سبب دو روز اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل رہے۔ ڈاکٹرنے بتایا کہ رضوان ناقابل یقین طور پر میچ سے پہلے صحتیاب ہوئے اور میچ کیلئے فٹ قرار پائے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

خیال رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دی۔ رضوان نے میچ میں 67 رنز بنائے۔