شلپا شیٹھی فوٹوگرافرز

شلپا شیٹھی کی فوٹوگرافرز کو ایئرپورٹ پر تصاویر بنانے کی اجازت

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی نے ہماچل پردیش سے ممبئی واپسی پر ایئرپورٹ پر پاپارازی فوٹوگرافرز کو اپنی تصاویر بنانے کی اجازت دیدی، تاہم اس موقع پر ان کے شوہر راج کندرا پھر غائب تھے۔ شلپا نے اپنی کار کی جانب جاتے ہوئے فوٹوگرافرز کو پوز دیا تاکہ وہ فوٹو بناسکیں۔ اس حوالے سے انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں شلپا، پاپارازی فوٹو گرافرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ تصاویر بنالو، ان کی آواز سنی جاسکتی ہے۔ سیاہ و سفید لباس میں ملبوس شلپا اس موقع پر تنہا تھیں اور ان کے شوہر راج کندرا ساتھ نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

سوشل میڈیا کے کمنٹس سیکشن میں ایک پرستار نے پوچھا کہ کندرا جی کہاں ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل شلپا ہماچل میں ایک مندر میں جانے کے دوران اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے اور انھیں انٹرنیٹ پر جاری کرنے کے حوالے سے بننے والے کیس میں گرفتاری اور ضمانت کے بعد پہلی بار اپنی اہلیہ کے ساتھ پبلک میں نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی