بوم بوم برس پڑے

بوم بوم ، شاہین آفریدی پر برس پڑے

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حسن علی نے کیچ چھوڑا جو ایک بڑی غلطی تھی، لیکن اس کے یہ مطلب نہیں تھا کہ شاہین آفریدی اگلی تین بالوں پر تین چھکے کھالیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کی اتنی پیس ہے آپ میں اتنی سمجھ ہونی چاہیے، کہ آپ تھوڑا سا باہر بال کر کے یارکر کرتے، انہوں نے کہا کہ میں صاف کہوں گا کہ شاہین نے خراب باولنگ کی ہے، کیچ چھوٹ گیا تو چھوٹ گیا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہمت ہار جاو گے آپ کو کم بیک کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں:  ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 251رنز کا ہدف دیدیا

گزشتہ روز 19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد شاہین نے تین بالوں پر تین چھکے کھا کر اسکور پورا کرا دیا۔

مزید پڑھیں:  ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ، کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔